ڈاکٹر عارف علوی صدرِ پاکستان کے امیدوار نامزد

نیوز ڈیسک | اسلام آباد

وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا اور کچھ دیر بعد ہی صدرِ پاکستان کے لیئے عوام کو اپنے نامزد امیدوار کے نام سے بھی آگاہ کردیا. گزشتہ روز سے ڈاکٹر عارف علوی صاحب کا نام صدرِ پاکستان کے لیئے گردش کر رہا تھا لیکن آج پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے بزریعہ ٹویٹر اس بات کی تصدیق کر دی کے ڈاکٹر عارف علوی ہی پاکستان کے اگلے صدر ہوں گے. یاد رہے کے ڈاکٹر عارف علوی وزیرِ اعظم عمران خان صاحب کے دیرینہ ساتھیوں میں سے ہیں اور دو دفعہ کراچی سے ایم این اے بھی رہ چکے ہیں. وہ ایک ڈینٹسٹ ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی کارکنان میں سے ہیں.
صدرِ پاکستان کا الیکشن 4 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا جبکہ کاغزاتِ نامزدگی 27 اگست تک جمع کرائے جایئں گے.