اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی

نیوز ڈیسک | اسلام آباد

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری صاحب نے بینکنگ کورٹ (کراچی) کی طرف سےمنی لانڈرنگ کیس میں جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست برائے حفاظتی ضمانت اپنے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب صاحب نے کی. سابق صدر آصف علی زرداری صاحب کا موقف تھا کہ وہ فاضل بینکنگ کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کے خدشے کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکتے لہٰزا انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ فاضل عدالت میں پیش ہوسکیں. انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے بھی استثنیٰ دی جائے. اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری صاحب کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دو ہفتے کی ضمانت دے دی اور ساتھ ہی ہدایت بھی کی ہے کہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوں.

سابق صدر آصف علی زردار صاحب جب عدالتِ عالیہ اسلام آباد سے باہر نکلے تو ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ عمران خان وہاں حلف اٹھا رہے ہیں اور آپ یہاں تاریخیں بھگت رہے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ آن کا جواب آپ خود ہی سن لیں.