نیوزڈیسک | اسلام آباد
وزیراعظم عمران خان سے کویتی وفد نے وزارت اقتصادی امور میں خصوصی ملاقات کی۔ کویتی وفد کے سربراہ نے مختلف اقتصادی امور پر مذاکرات کیئے۔
اطلاعات کے مطابق جب کویتی وفد کے سربراہ وزرات اقتصادی امور میں مذاکرات کرنے میں مصروف تھے تب ڈی ایم جی کے ایک 20 گریڈ کے آفیسر، جن کا نام ضرار حیدر بتایا جا رہا ہے، نے ان کا کویتی دینار سے بھرا بریف کیس اور پرس چوری کرلیا۔ جب کویتی وفد جانے لگا تو بریف کیس اور پرس کے نہ ملنے پر کویتی وفد کے سربراہ نے تشویش کا اظہار کیا۔
جس پر سیکیورٹی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو اس میں ضرار حیدر چوری کرتے ہوئے صاف دکھائی دیئے۔
سیکریٹری اقتصادی امور نے اس حوالے سے بتایا کہ ضرار حیدر کےخلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ضرار حیدر کیخلاف درخواست آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا کرپشن کیخلاف سخت آپریشن کرنے کی وجہ سے سرکاری ملازمین اب چوریاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نئے پاکستان میں بدعنوان ملازمین کی کوئی جگہ نہیں ہے۔