آزاد کشمیر میں واضح تبدیلی جلد نظر آئے گی | بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

نیوز ڈیسک | دینہ

پاکستان تحریک انصاف (آزاد کشمیر) کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی ملاقات گزشتہ روز دینہ میں ہوئی جہاں دونوں قائدین نے مختلف ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بیرسٹر سلطان محمد چوہدری کا پاکستان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدواران کی بھرپور انداز میں الیکشن مہ چلانے اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو کشمیری عوام تک پہنچانے پر انکی تعریف کی اور شکریہ بھی ادا کیا. وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ اس محنت کیساتھ وزیرِ اعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرتے رہیں گے.

سابق وزیرِاعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِاعظم عمران خان کے نظریہ سے سٹیٹس کو کو شکست ہوئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کےساتھ مل کر مسلئہ کشمیر کا حل کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں . وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکوت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسلئہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور امیدوں کے مطابق کرنا چاہتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے مذاکرات کیئے جائنگے جس میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارہیت پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ مسلئہ کشمیر کا حل وزیرِاعظم عمران خان کی حکومت کے لیئے اہم ہے .

پڑھیئے سردار رضوان حلیم خان کی رپورٹ آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی تیاریاں مکمل

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کی فضا قائم ہونے سے آزاد کشمیر میں بھی اس کے ثمرات نظر آرہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جلد ہی آزاد کشمیر میں بھی واضح تبدیلی نظر آئے گی.