وین حادثہ، دو بچے جاں بحق، متعدد زخمی

نیوزڈیسک | اسلام آباد

گجرات روڈ پر اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی وین میں نصب گیس سلنڈر پپٹ گیا۔ جس سے وین میں آگ لگ گئی اور دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں سوار 15 بچے اس حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ وین میں 20 سے 25 اسکول کے طالب علم سوار تھے۔ جن میں سے متعدد زخمی اور تشویشناک حالت میں ہیں۔