نیوزڈیسک | مظفرآباد
آزاد کشمیر میں مظفر آباد پولیس کے اہلکاروں نے اپنے ہی اہلکاروں پر لاٹھی چارج کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج کر رہے تھے۔
مظفرآباد پولیس احتجاجی مظاہرے میں لاٹھیاں لے کر کنٹریکٹ اہلکاروں پر ٹوٹ پڑی اور لاٹھی چارج کے ذریعے کئی کنٹریکٹ اہلکاروں کو زخمی کردیا جبکہ 15 کنٹریکٹ اہلکاروں کو حراست میں بھی لے لیا۔