سی پیک کو متنازعہ بنانا ملک سے دشمنی کرنے کے مترادف ہے | احسن اقبال

نیوزڈیسک | اسلام آباد

نیشنل اسمبلی میں مسلم ليگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ سی پیک دنیا کا شفاف ترین منصوبہ ہے۔ فرانزک آڈت بھی کروالیں تو کوئی کر٘شن نظر نہیں آئے گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک پورے پاکستان اور ریاست کا منصوبہ ہے اور مسلم لیگ ن سی پیک کی صورت میں 46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ملک میں لائی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک ملکی مفاد میں ایک بہترین منصوبہ ہے جس پر تنازع پیدا کرنا ملک سے دشمنی کرنے کے مترادف ہے۔