گزشتہ دور حکومت میں سرکاری اداروں کے قرضے دوگناہوئے، اسٹیٹ بنک آف پاکستان

نیوزڈیسک | کراچی

گزشتہ دور حکومت میں سرکاری اداروں کے قرضے دوگنا ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا انکشاف۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ دورحکومت میں سرکاری اداروں کے قرضے دگنے ہوئے ہیں۔ 2013 میں سرکاری اداروں کے قرضے 538 ارب روپے تھے لیکن 2018 میں سرکاری اداروں کے قرضے اورنقصانات 1300 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ سرکاری اداروں کے قرض میں ایک سال میں ساڑے 23 فیصداضافہ ہوا اور یہ جی ڈی پی کے 3.8 فیصدتک پہنچ گئے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے افتتاحی خطاب میں قوم سے ان قرضوں کے حوالے سے گفتگو بھی کی تھی. وفاقی حکومت اخراجات میں کمی کر کے انہی قرضوں کی ادائیگی کے لیئے کوشاں ہے. بیرونی اور اندرونی قرضے پاکستانی وفاقی حکومت کے لیئے چیلنج ہیں جنہیں نمٹنے کے لیئے وزیرِاعظم عمران خان نے مختلف ٹاسک فورسز بھی قائم کی ہیں.