پلندری آزاد کشمیر سے افسوسناک خبر آگئی

سردار رضوان حلیم | پلندری

سابق صدر ریاست ،تحریک آزادی کشمیر کے رہنماء کرنل شیر احمد خان مرحوم کے فرزند اور امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف خان کے سسر سردار بابو لعل حسین خان طویل علالت کے باعث انتقال فرما گئے . نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،تاجروں ،سول سوسائٹی ،وکلاء ،علماء ،ضلعی آفیسران ،شہریوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی ، سابق چیئرمین معائنہ کمیشن سردار الطاف حسین ،سابق وزیر حکومت سردار محمد حسین ،پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سردار شاہد محمود ،صدر پیپلزپارٹی ضلع سدہنوتی سردار رئیس انقلابی ،صدر جے کے پی پی سردار اسحاق خان ،صدر مسلم کانفرنس سردار محمد سعید ،صدر انجمن تاجران سردار شہزاد احمد ،آدر پریس کلب سردار اعجاز خلیق ،صدر پی ایم اے ڈاکٹر شاہد حبیب ،سابق چیئرمین بلدیہ سردار سلیم محمود ،ڈپٹی، کمشنر سدہنوتی امجد اقبال ،ایس پی راجہ عبدالقدوس ،اسسٹنٹ کمشنر ولید انور ،تحصیلدار یاسر آفتاب گردیزی ،ایکسیئن شاہرات سردار عمران حنیف ،ڈی ایس او لقمان فاروق ،پرنسپل بلال گل سردار نعمان فاروق ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایکٹا پروفیسر ذوالقرنین حبیب ،ڈاکٹر امیر نواز ،سینئر نائب صدر انجمن تاجران سردار عبدالقدیر ،سیکرٹری جنرل سردار ذوالفقار ،مولانا ظریف خان ،مولانا عبدالرشید ،قاری عنایت الرحمن نے سردار بابولعل حسین کے انتقال کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور مولانا سعید یوسف اور اہل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔