مسلئہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے

نیوزڈیسک | نئی دلی (نیوز ایجنسی)

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت صرف ڈنڈے کی پالیسی چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کی پالیسی طویل مدت میں مسلئہ کشمیر کا حل نہیں ہے۔

بھارت میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا ممں کسی بھی جگہ عوامی تحریک کو بندوق کے ذریعے کچلا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بیک وقت اپنے دونوں پڑوسی ممالک، چین اور پاکستان سے محاذآرائی جاری نہیں رکھ سکتا۔

را کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیصورت میں بھارت کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری طاقت کی پالیسی طویل مدت میں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے۔