ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے لیئے پرعزم ہیں | شاہ محمود قریشی

نیوزڈیسک | نیویارک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں ٹی بی پر بات کرتے ہوئے پاکستانی حکومت کی جانب سے عالمی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور عالمی برادری سے بھی ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی امید رکھتی ہے۔

نیویارک میں ٹی بی کے خاتمے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی کے کامیاب علاج کی شرح 65 فیصد ہے اور پاکستان میں ٹی بی کی تشخیص کے 1700 سرکاری اور نجی ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ ملک میں ٹی بی کے علاج کی 36 فسلیٹیز موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی بی سے متاثر 7 بڑے ممالک میں شامل ہے۔ لیکن پاکستانی حکومت سنجیدگی سے اس بیماری کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیئے اپنے وسائل کا استعمال کر رہی ہے۔