فیس بک صارفین کا ڈیٹا ایک بار پھر چوری

نیوزڈیسک | آن لائن

فیس بک کی انتظامیہ نے اس ہفتے کے شروع میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کی خبر کی تصدیق کردی۔ فیس بک انتظامیہ نے آج اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے فیس بک سے صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کے لیئے فیس بک کا وہ فیچر استعمال کیا جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل کسی دوسرے بندے کی نظر سے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر عام طور پر پروفائل ڈیزائن کرنے کے لیئے یا یہ جاننے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے کہ آپکی پروفائل پر موجود آپکی کتنی معلومات پبلک یا آپکی فرینڈ لسٹ میں موجود لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

فیس بک کہ انتظامیہ کے مطابق انہوں نے اس معاملے کو حل کردیا ہے اور آئندہ کوئی بھی ایسا نہیں کرسکتا۔ البتہ ڈیٹا چوری ہونے کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کی حاصل کردہ معلومات کے ذریعے ان کے فیس بک اکاؤنٹس پر قبضہ کر لیں۔

فیس بک کے مطابق تقریبا پچاس میلین لوگ اس ڈیٹا چوری کا نشانہ بنے ہیں۔ اور آج تقریبا نوے میلین لوگوں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث زبردستی لاگ آؤٹ کیا گیا۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حملے کی اطلاع دے دی ہے۔