سدھنوتی آزاد کشمیر میں پھلوں اور سبزیوں کی نمائش

پلندری | سردار رضوان حلیم خان

کمیونٹی ویلفیئر ہال میں محکمہ زراعت سدھنوتی نے پھلوں اور سبزیوں کی نمائش کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے زمینداروں نے اپنے سٹالز لگا کر پیداوار کی نمائش میں حصہ لیا۔ تقریب میں جسٹس سردار عبدالحمید خان صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ نمائش کا مقصد زمینداروں میں مقابلہ کا رجحان پیدا کرنا تھا۔ جسٹس حمید صاحب نے تقریب کے شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ان سب کی محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے محکمہ زراعت اور زمینداروں کے مابین تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور زمینداروں کو نئی ٹیکنالوجی کو زیر استعمال لاتے ہوئے پیداوار کو بہتر سے بہترین بنانے کی تلقین کی۔