کرپشن کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے | فواد چوہدری

نیوزڈیسک | اسلام آباد

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونی باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھےگا، کرپشن کےخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے۔