جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے الزامات کو مسترد کردیا

نیوزڈیسک | اسلام آباد

پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس کمپنی کے متعلق وفاقی وزیر بات کر رہے ہیں اس کمپنی میں میرا داماد کبھی ڈائریکٹر نہیں رہا۔ جسٹس (ر) افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سب انتقامی کاروائیاں ہیں۔

جسٹس (ر) افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پولیس نے انکے داماد کو گرفتار نہیں کیا بلکہ حراست میں لیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گزشتہ عدصے میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس سے متعلق کافی انکشافات کیئے تھے۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، انکے داماد مرتضیٰ اور انکے بیٹے ارسلان افتخار پر بھی سنگین الزامات عائد کیئے تھے۔

جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے تمام تر ازامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقامی کاروائی قرا دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔