آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان آج مذاکرات ہونگے

نیوزڈیسک | اسلام آباد

آئی ایم ایف کا وفد ایک ہفتے کے لیئے پاکستان پہنچ گیا اور آج میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف وفد خزانہ، تجارت ، توانائی ، پیٹرولیم، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا اور ان چیلنجز کے حل کے لیے مشاورت بھی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو رواں سال 8 ارب ڈالرز کی فنانسنگ درکار ہے لیکن پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کی کوئی درخواست نہیں کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے قیام کی شروعات سے ہی ایک موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا۔