بھارتی وائس چیف آف ایئر سٹاف نے خود کو گولی مار لی

نیوزڈیسک | آن لائن

بھارتی ایئر فورس کے وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر ماشل ایس بی دیو نے خود کو گولی مار لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس بی دیو اپنی پستول کی صفائی کرتے ہوئے غلطی سے اپنی ہی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی ہوگئے۔ جنہیں ایمرجنسی میں قریبی آرمی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ایئر مارشل کی حالت اب کافی بہتر ہے۔

پاکستان کو بھارتی آرمی چیف کی طرف سے گزشتہ دنوں سے دھمکیاں دیئے جانے کے بعد بھارتی وائس چیف آف ایئر سٹاف کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آنا بلاشبہ بھارتی آرمی کے لیئے عالمی دنیا میں تمسخر کا باعث بنے گا۔