نیوز ڈیسک | باغ، آزاد کشمیر
جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے عید الاضحی کے موقع پر وسطی باغ میں انتخابات کے حوالے سے ایک انتہائی اہم فیصلہ کر ڈالا۔
سابق امیر جماعت اسلامی عبد الرشید ترابی نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کی سے مشاورت کے بعد اپنے انتخابی حلقہ وسطی باغ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تنویر الیاس چغتائی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی وسطی باغ میں تنویر الیاس چغتائی کا بھرپور ساتھ دے گی اور آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کروانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔