جمعیت علماء جموں و کشمیر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ضم

نیوزڈیسک | اسلام آباد

مرکزی جمعیت علماء جموں و کشمیر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ضم ہوگئی۔

مرکزی جمعیت علماء جموں و کشمیر کی صدر سجادہ نشین درباع عالیہ پناگ شریف صاحبزادہ پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور مریدین سمیت پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم اور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار امتیاز خان، سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑی شریف میاں محمد عمر بخش اور دیگر افراد موجود تھے۔

صاحبزادہ پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ جس مقصد کے لیئے ہم کام کر رہے تھے وہی کام پی ٹی آئی کر رہی ہے۔ اس لیئے اب ہم مل کر عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کام کریں گے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور صاحبزادہ پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی کا بلخصوص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس مقصد اور امید کو لے کر پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل ہوئے ہیں وہ مقصد پورا ہوگا اور آپ کبھی مایوس نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کے عمران خان صاحب نے مدینہ کی ریاست جیسی ریاست اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نافذ کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ جس کی عملی مثال نیدرلینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو روکنے کے لیئے جس بہترین سفارتکاری کا مظاہرہ کیا اسکی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

پیر عارف حسین شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صاحب کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں اور اب ہم مل کر نظام مصطفی کے لیئے جدوجہد کریں گے۔