بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مظاہرے

نیوزڈیسک | نیو یارک

کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور بھارتی وزیر داخلہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بھی کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی اور بین الاقوامی انکوائری کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔