سینئر مسلم لیگی رہنما کے بی خان انتقال کر گئے

نیوزڈیسک |مظفرآباد

تحریک حریت کے نامور مجاہد، آزاد کشمیر کی سیاست کا ایک بڑا نام اور سینئر مسلم لیگی رہنما خان بہادر خان المعروف کے بی خان انتقال کر گئے۔ خان بہادر خان صاحب کا تعلق آزاد کشمیر کے غیور سدھن قبیلے سے تھا۔ اطلاعات کے مطابق مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے۔ مرحوم نے طبعیت ناساز رہنے کے باعث ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہونے کے بعد عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ تاہم انہیں مشیر حکومت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔مرحوم کی عمر 102 سال تھی. اطلاعات کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج ہائی کورٹ گراؤنڈ چھتر دومیل میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی. تراڑکھل بوائز ڈگری کالج میں کل شام 4 بجے انکی نمازِ جنازہ پڑھائی جائے گی۔

روزنامہ کشمیر پیج کی انتظامیہ مرحوم کی مغفرت کے لیئے دعا گو ہے اور ان کے پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ پاک مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے۔ آمین۔