وزیرِاعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر کی ملاقات

نیوزڈیسک | لاہور

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر سلطان نصیر اور وزیر اعظم عمران خان کی ہفتہ کو ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کرکٹ بورڈ کے بارے میں رائے لی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی سی بی میں تبدیلیاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئں۔ سلمان نصیر نے اس موقع پر وزیر اعظم کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تشکیل اور پاک بھارت کرکٹ سیریرز کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی میں کیس دائر کر رکھا ہے ۔ پاک بھارت کرکٹ سیریریز تنازع کیس کی سماعت رواں سال اکتوبر میں ہوگی ۔