مقبوضہ کشمیر میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کرانے کا اعلان

نیوز ڈیسک|

(نئی دلی) بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر کیئے جانے والے مظالم کا تبصرہ اپنی تقریر میں کیا. انہوں نے کہا کہ وہ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی تعیلمات پر عمل کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اٹل جی نے انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت کی بات ہمیشہ کی ہے اور میں بھی اسی بات سے اتفاق کرتا ہوں. بھارتی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسائل کشمیریوں کے ساتھ کام کرنے سے ہی حل کیئے جا سکتے ہیں. مقبوضہ کشمیر کی لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی ترقی اور ڈیویلپمنٹ پر کام کرنا چاہتے ہیں اسی لیئے ان کی گورنمنٹ مقبوضہ کشمیر میں پنچایت اور لوکل باڈیز کے الیکشن کرانے کے لیئے تیار ہے.

بھارتی گورنمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت ختم کرنے اور کشمیریوں کے ساتھ مل کر حالات کو بہتر بنانے کے اقدام کو پاکستان اور کشمیرکی لیڈرشپ کی طرف سے سراہا گیا ہے. مبصرین کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پالیسی میں تبدیلی کی اہم وجہ پاکستان میں نئی گورنمنٹ کے قیام سے وابسطہ ہے. بھارتی حکومت کا یہ فیصلہ ایک گُڈ وِل جیسچرہے جس کی بدولت مسلئہ کشمیر کے حل کے لیئے بھارتی سنجیدگی نظر آتی ہے.