نیب نے شہباز شریف کو حراست میں لے لیا

نیوزڈیسک | لاہور

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو صاف پانی کرپشن کیس میں گرفتار کر کے حراست میں لے لیا ہے۔

ااطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔