نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا | تنوشری دتہ

نیوزڈیسک | آن لائن

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تنوشری دتہ نے اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 26 مارچ 2008 کو تنوشری دتہ نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ناناپاٹیکر پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں غلط طریقے سے پکڑا تھا اور وہ نانا پاٹیکر کے ساتھ رقص کا کوئی سین نہیں کریں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک طاقتور اداکار کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد ان کے کیریئر کو بہت نقصان پہنچا جس کی وجہ سے انہوں نے بالی وڈ کو خیر آباد کہنا ہی بہتر جانا۔