آئی بی، نیکٹا اور ایف بی آر میں تبدیلیاں

نیوزڈیسک | اسلام آباد

وفاقی حکومت نے آئی بی، نیکٹا اور ایف بی آر میں نئے تجربہ کار لوگ تعینات کر دیئے. ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا،مہر خالد دادلک کو ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیکٹا کا کوآرڈینٹر تعینات کر دیا گیا، جب کہ محمد جہانزیب خان کو سیکریٹری ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ محمد جہانزیب خان اس سے پہلے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے،وفاقی حکومت نے ڈاکٹر سلیمان خان کی بطور ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر سلیمان خان اس سے پہلے کوآرڈینٹر نیکٹا کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔