نوٹوں کے نئے ڈیزائن ، سچ سامنے آگیا

نیوزڈیسک | لاہور
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے 50 روپے سے 1000 روپے تک کے نوٹ کا ڈیزائن تبدیل کرنے اور 5000 روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر سمیت واٹس ایپ پر گردش کرنے والی ان خبر وں میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کی نئی وفاقی حکومت پانچ ہزار کا نوٹ ختم کر رہی ہے جبکہ ایک ہزار،پانچ سو،پچاس اور سو کے نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کئے جائیں گے،یہ تبدیلی صارفین کی ضرورت اور ان کی سہولت کیلئے ہے۔اس خبر کو وفاقی وزیرِ خزانہ عمر اسد کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے. ان خبر وں نے ملک بھر میں ایک عجیب و غریب فضا قائم کر دی تھی. لیکن وفاقی وزیر اسد عمر نے ان تمام خبروں‌کو جھوٹا قرار دے دیا.

وفاقی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا ہے نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے. پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام سے گزارش ہے کہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کیا کریں اور کوئی بھی خبر فوراََ آگے مت بھیجا کریں بلکہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو بے نقاب کریں.