نیوزڈیسک | لاہور
قومی کرکٹرز جہاں بھی جاتے ہیں اپنا نام بناتے ہیں. قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا.انہوں نے کیربئین پریمیئر لیگ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کر ڈالی۔تفصیلات کے مطابق کیربئین پریمیئر لیگ میں گزشتہ روزبارباڈوس ٹریڈنٹس اور سینٹ کیٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس میں مقابلہ ہوا۔پاکستانی فاسٹ بالر محمد عرفان بارباڈوس ٹریڈنٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔انہوں نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیااور 23 ڈاٹ بالز کراکر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈقائم کر دیامحمد عرفان نے اپنے بولنگ سپیل میں 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ بھی کیا۔
اس میچ میں سینٹ کیٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی۔
