پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا معاملہ موخر

نیوزڈیسک | اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کو پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وطن واپس تک اس مواملے کو موخر کیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی وطن واپسی پر تحریک انصاف کی پی اے سی نامزدگی کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی اور پھر وزیراعظم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں چیئرمین پی اے سی کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔