پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزڈیسک | اسلام آباد

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز عرب امارات میں کھیلی جائے گی جہاں 17 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد بطور کیپٹن کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق اسکواڈ میں سرفراز احمد کپتان، بابر اعظم،امام الحق، اسد شفیق، اظہر علی، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسر شاہ، شاداب خان، فہیم اشرف، بلال آصف، وہاب ریاض، محمد عباس، حسن علی ، فخرزمان ، وکٹ کیپر محمد رضوان اور میر حمزہ کے ناموں پر مشتمل ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کا نام ڈراپ کردیا گیا ہے۔