پاکستان اور روس نے 10 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیئے

نیوزڈیسک | ماسکو

پاک روس تعلقات میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک کے مابین روس کے شہر ماسکو میں گیس کی فراہمی کے 10 ارب ڈالر لاگت کے منصوبے کا ایم او یو سائن کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کو سمندر کے راستے گیس فراہم کرنے کے منصوبے کے میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر روس اور پاکستان کی جانب سے دستخط کر دیئے گئے۔ منصوبے کی مالیت 10 ارب ڈالر ہوگی۔

ایم او یو پر پاکستان پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے پاکستان کی جانب سے جبکہ روس کی جانب سے روسی وزارت توانائی کے اعلیٰ افسر نے دستخط کیے۔

ایم او یو پر دستِط ہوجانے کے بعد اب روس کی بڑی گیس کمپنی ’گیس فارم‘ اور پاکستان کی سرکاری کمپنی ’انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز‘ کے درمیان بھی جلد معاہدہ طے پائے گا۔

ایم او یو کے تحت پاکستان روس سے سمندر کے راستے 50 کروڑ سے 1 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ درآمد کرے گا۔ اس عمل کو پورا کرنے کے لیئے روس سمندر میں طویل ترین پائپ لائن بچھائے گا۔

ایم او یو کے بعد اب منصوبے کی باقاعدہ فیزیبلٹی اسٹڈی شروع کی جائے گی جس کے بعد دونوں ممالک پھر سے بیٹھ کر ٹیرف پر بات چیت کریں گے۔ اور تمام نیگوسی ایشنز مکمل ہوجانے کے بعد باقاعدہ کمرشل معاہدے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں