نیوزڈیسک | جکارتہ
پاکستانی ۃکی ٹیم جکارتہ میں منعقد ہونے والی 18ویں ایشین گیمز میں اپنے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کو 5-0 سے شکست دے کر پانچواں میچ بھی اپنے نام کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹیم پاکستان کھیل کے آغاز سے ہی چھائی رہی ،قومی ٹیم کی جانب سے مبشر علی اور محمد عتیق نے 2,2جبکہ علی شان نے ایک گول کیا ۔اس سے قبل پاکستان تھائی لینڈ،عمان ،انڈونیشیا اورازبکستان کو شکست دے چکاہے۔پاکستانی ہاکی ٹیم پوری ایشین گمیز میں شروع سے ہی اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور قومی کھیل کو قوم کی خوشیوں کا باعث بنا رہی ہے.