پاکستانی ہاکی ٹیم نے پول بی میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی

نیوزڈیسک | جکارتا
پاکستانی ہاکی ٹیم نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والی 18ویں ایشین گیمز میں اپنے چوتھے میچ میں انڈونیشیا کو ایک کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے کر پول بی میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ اس کامیابی کے ساتھ ہی ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی بھی حاصل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹیم پاکستان کھیل کے آغاز سے ہی چھائی رہی اور پہلے ہی کواٹر میں 2 سکور کرتے ہوئے حریف ٹیم کو سخت پریشر میں لے لیا،جبکہ دوسرے اور تیسے ہاف میں ایک ایک گول کیا ،پاکستان کی جانب سے اعجازاحمد نے دوگول کیے جبکہ محمدعرفان اورمبشرعلی کا ایک ایک گول کئے،اس جیت کے بعد قومی ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اس سے پہلےپاکستان تھائی لینڈ،عمان اورازبکستان کو شکست دے چکاہے، گرین شرٹس کا 28اگست کوبنگلہ دیش کےساتھ آخری پول میچ ہوگا۔