نجم سیٹھی مستعفی، احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نامزد

نیوزڈیسک | لاہور

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا. نہوں نے اپنی ایک ٹویٹ کے زریعے اپنا استعفیٰ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ انہیں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین نامزد کیا تھا اور گورننگ بورڈ کے اراکین نے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا تھا. انہوں نے کہا کہ وہ استعفیٰ دینے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کا انتظار کر رہے تھے اور اب اپنی مرضی سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا رہے ہیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا اپنی ٹویٹ اختتام عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھ کر کیا. اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کو بھی گورننگ بورڈ سے نکال دیا گیا ہے۔


نئے چیئر مین پی سی بی احسان مانی منتخب

نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ کے زریعے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور پر نامزد کردیا. انہوں نے کہا کہ احسان مانی اس عہدے کے لیے وسیع اور قابل قدر تجربہ رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کرچکے ہیں. وہ 3 سال تک آئی سی سی کے خزانچی رہے بعد ازاں 3 سال تک آئی سی سی کے سربراہ بھی رہے ہیں۔
وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ احسان مانی کے تقرر کے لیے مطلوبہ طریقہ کار اپنایا جائے گا اور احسان مانی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد وہ چئیرمین پاکستان کرکت بورڈ کے عہدے کے لیے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد نجم سیٹھی کی عہدے سے برطرفی اور احسان مانی کی نامزدگی کی خبریں گردش میں تھیں. جن کی آج تصدیق ہوگئی.