فوج کی عزت جمہوریت سے زیادہ کرتا ہوں | سردار عتیق احمد خان

نیوز ڈیسک | مظفرآباد

پاکستان کے یومِ آزادی کو آزاد کشمیر کی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے بھرپور جوش و خروش سے منایا. آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے بھی مظفرآباد میں اپنی جماعت، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنسَ کے زیرِ احتمام جشنِ آزادی کے پروگرام میں شرکت کی اور کارکنان اور سابق ممبران قانون ساز اسمبلی کے ہمراہ کیک بھی کاٹا.

سردار عتیق صاحب نے پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کی. انہوں نے شہید مظفر وانی چوک میں کارکنان اور شرکاء کی ریلی سے خطاب بھی کیا. انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر مسلم کانفرنس پورے جوش و خروش کیساتھ یومِ آزادی پاکستان منا رہی ہے.

انہوں نے پاکستانی سیاستدانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض لوگ یومِ آزادی پاکستان نہیں منا رہے. ان سے پوچھیں کہ وہ کس کا یومِ آزادی منایئں گے. انہوں نے کہا کہ میں جمہوریت سے زیادہ پاکستانی فوج کی عزت کرتا ہوں. سردار عتیق خان صاحب نے مظفرآباد، نیلم ویلی اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان کے ساتھ جشنِ آزادی پاکستان منایا اور منتظمین کو داد بھی دی.