سینیٹر مشاہد اللہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نانی تک جاپہنچے

نیوزڈیسک | اسلام آباد

پاکستان کی پارلیمنٹ میں آج کل قانون اور عوامی مسائل کے حل پر گفتگو کرنے کے بجائے کبھی سیاسی رہنماؤں پر تنقید کی جاتی ہے تو کبھی تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں۔

لیکن اس سے بھی آگے کا منظر آج دیکھنے میں آیا جب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو انکی نانی یاد دلائیں گے۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ آپ مدینہ کی ریاست کے وزیر ہیں کہ رنگیلا شاہ کی۔ انہوں نے فواد چوہدری کے خلاف تحریک استحقاق جمع کراتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ وزیر اطلاعات کو نانی یاد دلا دیں گے اور وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر فواد چوہدری کو خود وزارت سے نکالیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر پر گرما گرمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج یہ رد عمل سامنے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں