شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر پر بھارتی حملے کے خلاف کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا

نیوزڈیسک | اسلام آباد

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی پرزور مذمت کی جائے اور ایوان بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرار داد کے منظور کرے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے سفاکانہ کارروائی کی لیکن اللہ تعالی نے راجہ فاروق حیدر کو بچا لیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر کے مطالبات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر دفترخارجہ کا تفصیلی موقف سامنے آچکا ہے اور افواج پاکستان نے بھی بھارت کو سخت رد عمل دے دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ کمیٹی بنانے پر ہم بات چیت کرنے کے لیئے تیار ہیں۔