اسٹیٹ بینک نے پہلے چھ ماہ کے تجارتی خسارے کی رپورٹ جاری کردی

نیوزڈیسک | اسلام آباد

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 11 ارب 84 کروڑ رہا۔

مالی سال 2018-19 کے دوران درآمدات کا حجم 27 ارب 39 کروڑ ڈالر رہا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 26 ارب 59کروڑ ڈالر اور برآمدات کا حجم 11ا رب 83کروڑ ڈالر تھے۔