راولپنڈی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں طالبہ جاں بحق

نیوزڈیسک | راولپنڈی

راولپنڈی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کے ہاسٹل میں ایک طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق طالبہ کو کسی زہریلی چیز نے کاٹا تھا جس کے بعد وہ جاں بحق ہوگئی۔ ساتھی طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ طالبہ کی طبعیت خرابی کی اطلاع رات ہی کو ہاسٹل وارڈن کو دی مگر انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کو ہسپتال نہیں لےجایا گیا۔

کالج طالبات نن بتایا کہ جاں بحق ہونے والی طالبہ کا نام عروج ہے اور وہ بی ایس کی طالبہ تھی ،اور فتح جنگ کی رہنے والی تھی۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق طالبہ کی لاش تاحال کالج میں موجود ہے اور اسےاسپتال منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

طالبات نے عروج کی ہلاکت پر سخت احتجاج کیا اور کالج کی بسوں اور ایمبولینس کو کالج سے باہر جانے سے روک دیا۔

دوسری طرف کالج انتظامیہ نے طالبہ کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ جس سے کالج کی طالبات میں مزید غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔