سشمہ سوراج اجلاس سے بھاگ نکلیئں

نیوزڈیسک | نیویارک

نیو یارک میں ہونے والے سارک وزارئے خارجہ کے اجلاس سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اچانک اٹھ کر چلی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ صرف نصف گھنٹہ اجلاس میں موجود رہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سشما سوراج بیچ اجلاس میں ہی اٹھ کر چلی گئیں، شاید ان کی طبیعت ناساز ہو، ان کی بات غور سے سنی، انہوں نے علاقائی تعاون کی بات کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون کیسے ممکن ہوگا جب خطے کے ملک مل بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن آپ اس بیٹھک میں رکاوٹ ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔