خفیہ اداروں کی بروقت کاروائی، دس دہشتگرد گرفتار

نیوز ڈیسک | اسلام آباد

دالحکومت اسلام آباد میں خفیہ اداروں نے کاروائی کر کے دس دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا. ذرائع کے مطابق دہشتگرد افغانستان سے ٹریننگ لے کر پاکستان آئے تھے. جن کا مقصد وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات پر قاتلانہ حملہ کرنا تھا۔ یہ دہشت گرد اسلام آباد کی نواحی علاقے میں چھپے ہوئے تھے اور افغانستان میں اپنے نیٹ ورک سے رابطے میں تھے۔ خفیہ اداروں نے مختلف کارروائیوں میں ان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے اور ان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان دہشتگردوں کی اس ناکام کوشش کا سن کر بلکل بھی پریشان یا خوفزدہ نہیں ہوئے.