امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ پاکستان سے بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں | شاہ محمود قریشی

نیوزڈیسک | نیویارک

پاکستانی وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی ملاقات امریکی صدر سے ہوئی جس میں انہوں نے امریکی صدر نے امریکہ پاکستان تعلقات کو بہتری بنانے کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات امریکی سیکریٹری خارجہ سے بھی ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ سے انکی اگلی ملاقات 2 تاریخ کو طے پائی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے لیئے امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے خیر سگالی کے جزبات کا اظہار کیا اور نئی پاکستانی حکومت کی جانب سے تعلقات بہتر بنانے سے خواہش کا خیر مقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں