عثمان بزدار کے انتخاب پر قائم ہوں

نیوز ڈیسک | اسلام آباد

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سردار عثمان بزدار قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث نکل آئے. اس کے ساتھ ہی ٹیکس چوری اور قبضہ مافیا میں بھی ملوث ہونے کی رپورٹ منظرِ عام پر آگئی. سیاسی رہنماؤں اور میڈیا اینکرز نے عمران خان کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن عمران خان بھی پیچھے نہ رہے اور ٹویٹر کے ذریعے عوام کو پیغام دیا کہ وہ ابھی بھی عثمان بزدار کے انتخاب پر قائم ہیں. ان کی ٹویٹ کیمطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ عثمان بزدار کو جانتے ہیں اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ عثمان بزدار پنجاب میں تبدیلی لاسکتے ہیں کیونکہ وہ خود ایک پسماندہ علاقے سے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ ان علاقوں میں ترقی کیسے لائے جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ ایسا پہلی بار ہوگا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب ایک پسماندہ علاقے سے ہوگا اور میں اسکی بھرپور حمایت کرتا ہوں.
ان کے ٹویٹس ملاحظہ کیجئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں