نجی چینل نے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان کا قبیلہ ہی تبدیل کردیا

نیوزڈیسک | اسلام آباد

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی رپورٹنگ پاکستان اور آزاد کشمیر کے تمام تر اخبارات اور نیوز چینلز نے کی۔ البتہ اسی دوران ایک غیرذمہدارانہ رپورٹنگ کا واقعہ بھی سامنے آیا۔

پاکستان کے نجی نیوز چینل پبلک نیوز نے راجہ فاروق حیدر خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ان کا نام راجہ فاروق حیدر خان کے بجائے سردار فاروق حیدر خان لکھ دیا۔ نیوزکاسٹر بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کو سردار فاروق حیدر خان کہتا رہا۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں نام کے ساتھ سردار صرف وہاں کے سدوزئی/سدھن قبیلے کے نام کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔