سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ناجائز ہے | سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن

نیوزڈیسک | اسلام آباد

منی بجٹ کے آتے ہی سیمنٹ مافیہ نے اپنا سر اٹھا لیا۔ سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں 80 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف سعید نے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ حکومت کی منظوری کے بغیر کیا گیا ہے جس سے 520 روپے فی بوری سے بڑھ کر سیمنٹ کی قیمت 600 روپے فی بوری جائے گی جو کہ مکان بنانے والوں کے لیئے ایک عذاب ہے۔

آصف سعید کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول اتھارٹی کو سیمنٹ فیکٹری مالکان کے اس باجائز اضافے اور اجارہ داری کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔